کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان، سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے 3 ارب کی رقم  جاری

کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان، سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے 3 ارب کی رقم  جاری

(ویب ڈیسک ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ بارہ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، سیف سٹی منصوبے سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی ۔

محکمہ داخلہ سندھ نے   کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان بنا لیا۔ سیف سٹی منصوبے کے لئے تین ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری   کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ بارہ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، سیف سٹی منصوبے سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی ۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ   سیف سٹی منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کر ے کی کوشش کی جائے گی ، سیف سٹی منصوبہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا ۔

ضیاء لنجار نے  کہا کہ  کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں ،  امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے ،  یہ نہیں کہتا کہ صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہورہی ہے ،  امن وامان کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اپنی پولیس کی کاکردگی سے مطمئن ہوں ۔

Watch Live Public News