لاہور چڑیا گھر میں شیر کی ٹانگ ٹوٹنے کاواقعہ، انتظامیہ کا موقف آگیا

لاہور چڑیا گھر میں شیر کی ٹانگ ٹوٹنے کاواقعہ، انتظامیہ کا موقف آگیا
کیپشن: لاہور چڑیا گھر میں شیر کی ٹانگ ٹوٹنے کاواقعہ، انتظامیہ کا موقف آگیا

ویب ڈیسک: لاہور چڑیا گھر میں موجود ایک وائٹ ٹائگر (سفید شیر) کی ٹانگ ٹوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے،چڑیا گھر انتظامیہ نے شیر کی ٹانگ ٹوٹنے کو قدرتی عمل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں موجود وائٹ ٹائگر کی ٹانگ مبینہ طور پر اونچی جگہ سے گرنے کے باعث ٹوٹی، جس کے بعد وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو گیا۔ چڑیا گھر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی شیر کی ٹانگ میں شدید درد اور چلنے میں دشواری دیکھی گئی۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے اس واقعے کو قدرتی عمل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹائگر کی ایک ٹانگ پیدائشی طور پر چھوٹی تھی، جس کی وجہ سے اس کو پہلے ہی چلنے میں مشکلات درپیش تھیں۔جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم Ewaso Lions نے اس واقعے کی اطلاع دی اور زخمی شیر کی ایک ویڈیو فراہم کی۔ 

انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد آرتھوپیڈک سرجری کروا دی گئی ہے تاکہ شیر کی حالت بہتر ہو سکے۔

تنظیم Ewaso Lions کے مطابق شیر کی حالت پر بروقت توجہ نہ دینا غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علاج میں تاخیر کے شواہد موجود ہیں اور اس پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔

چڑیا گھر کی دیکھ بھال اور جانوروں کے تحفظ سے متعلق حلقے اس واقعے کو انتظامی نااہلی یا ممکنہ نظراندازی سے جوڑ رہے ہیں، جس پر باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News