یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات مؤخر

یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات مؤخر
کیپشن: یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات 30 مئی تک مؤخر

ویب ڈیسک: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین غلام حسین سوہو کی ہدایت پر اعلان کیا ہے کہ 28 مئی 2025 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات یوم تکبیر کی سرکاری تعطیل کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب 30 مئی بروز جمعہ کو پرانے شیڈول کے مطابق انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔ اس تبدیلی سے سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے طلبہ متاثر ہوں گے۔

متاثرہ پرچوں کی تفصیل:

بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے تا 11 بجے ہونا تھا، اب 30 مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا۔

انگلش نارمل پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کے لیے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے تھے، اب 30 مئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک لیے جائیں گے۔

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور تمام امیدوار اپنے پرانے داخلہ کارڈ کے ساتھ متعلقہ مراکز پر ہی حاضر ہوں۔

Watch Live Public News