پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی پوسٹ وائرل

پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی پوسٹ وائرل
کیپشن: پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی پوسٹ وائرل

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل کے اگلے ہی روز، قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھے ہاتھ سے تین کا اشارہ کرتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔ تصویر میں ان کے ساتھ پی ایس ایل کی تینوں ٹرافیاں اور کیپ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں شاہین نے مداحوں کو "گڈ مارننگ" کہا۔

یاد رہے کہ میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا نے شاہین کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ"شاہین کی کپتانی میں لاہور نے چار سالوں میں تین ٹرافیاں جیتیں، اور یہ فتوحات دراصل شاہین کی قیادت کا ثمر ہیں۔"

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ شاہین نے خود اس سیزن میں آرام کی درخواست دی تھی تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع مل سکے۔

Watch Live Public News