ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
کیپشن: ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ نیا موسمی نظام کل شام سے 31 مئی تک مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا اور شمالی و جنوب مشرقی بلوچستان کے اضلاع میں بھی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

دوسری جانب شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہو چکا ہے، جس سے پانی کی دستیابی میں بہتری متوقع ہے۔

بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ متاثر

ادھر پڑوسی ملک بھارت میں بھی طوفانی بارشوں نے نظام زندگی کو متاثر کیا ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر بھی بارش کے باعث پروازوں میں تعطل پیدا ہوا ہے۔

Watch Live Public News