ویب ڈیسک: ویتنام کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب صدر میکرون کا طیارہ ویتنام کے ہنوئی ایئرپورٹ پر رن وے پر اترا تو صدارتی طیارے کے دروازے پر ایک مختصر تنازعہ دیکھا گیا۔ اس دوران ایک شخص نے صدر میکرون کو تھپڑ مارا، جس کے بارے میں روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وہ ہاتھ صدر میکرون کی اہلیہ کا تھا۔
فرانسیسی حکام نے ابتدا میں اس واقعے کی تردید کی لیکن بعد میں اسے ایک مذاق یا ہلکے پھلکے انداز میں کی گئی حرکت قرار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
یہ واقعہ صدر میکرون کی ذاتی زندگی اور عوامی تصویر پر ایک نیا موضوع بحث بن گیا ہے۔