پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،شاہین آفریدی کپتان مقرر

پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،شاہین آفریدی کپتان مقرر

(ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ  کا اعلان،   شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل سیزن 10 کی ٹیم کے کپتان مقرر کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا ہے،   پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی شامل ہیں ۔لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی  تین تین  کھلاڑی پی ایس ایل ٹیم میں شامل ہیں ۔جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان،ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، حسن نواز شامل ہیں ،سکندر رضا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، علی رضا، ابرار احمد ٹیم میں شامل ہیں  جبکہ خوشدل شاہ کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Watch Live Public News