(ویب ڈیسک ) فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر میکرون کا ردعمل آگیا ہے۔
وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں، میری اہلیہ نے مذاق کیا تھا ۔انہوں نے جھگڑے کو محض ایک معمولی واقعہ قرار دیا۔
خیال رہے کہ ویتنام کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
جب صدر میکرون کا طیارہ ویتنام کے ہنوئی ایئرپورٹ پر رن وے پر اترا تو صدارتی طیارے کے دروازے پر ایک مختصر تنازعہ دیکھا گیا۔ اس دوران ایک خاتون نے صدر میکرون کو تھپڑ مارا، جس کے بارے میں روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وہ ہاتھ صدر میکرون کی اہلیہ کا تھا۔