امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ، ایرانی پاسداران انقلاب

امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ، ایرانی پاسداران انقلاب

(ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کے تازہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی ایم کیو9 ڈرون کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا ہے جبکہ علاقے میں گشت کرنیوالے امریکی ایف 35طیارے پر بھی فائرنگ کی گئی ہے۔

قبل ازیں امریکی سینٹرل کمان نے کہا تھا کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے۔ امریکی سینٹرل کمان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز نے ایران کی میزائل لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا، بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ادھر ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے اپنے بیان میں کہا کسی بھی نئی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ شدت سےدیں گے،جنگ مسلط کی گئی تویہ خطےکی سرحدوں سے باہر پھیل جائیگی،دشمن کسی بھی مہم جوئی سے گریز کرے،ایران ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

Watch Live Public News