(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بیان میں کہا ہے کہ کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر جوش انگلس سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، مچل مارش علاج اور مزید معائنے تک پرتھ میں رہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز میں مچل مارش کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔