بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کے ساتھ آئی ہیں،عطا تارڑ

بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کے ساتھ آئی ہیں،عطا تارڑ
کیپشن: بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کے ساتھ آئی ہیں،عطا تارڑ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ’آئیں نا بشریٰ بی بی فرنٹ لائن پر آئیں، خود ڈی چوک کیوں نہیں پہنچتیں۔ پیچھے کیوں چُھپی ہیں۔ غریب کے بچوں کو ڈھال کیوں بنایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ’ریاست کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا ہے تو نتائج بھیانک ہوتے ہیں۔ ہمیں مجبور نہ کریں ورنہ ہم آپ کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔ابھی بھی وقت ہے باز آ جائیں اور واپس چلے جائیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ لوگوں کو پیسے دے کر احتجاج   کے لیےلایا گیا، کرائے پرلوگوں کو لاکر کیا ثابت کر رہے ہیں۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر اسلام آباد آئی ہیں، خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے۔ پی ٹی آئی والے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، افغان شہریوں کوپیسے دے کراحتجاج  کے لیے بلایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے دوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے، ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، لیکن ان کے عمل کا ردعمل آئے گا۔ یہ کرائے کے لائے ہوئے لوگوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر نے پاکستان کے حق میں تقریر کی۔ ہم تو پاکستان پر جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں، بہت آسان ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔ یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں،آپ کا ملک دشمن نظریہ ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بشریٰ بی بی ڈی چوک خود پہنچی ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ کوئی سانحہ رونما ہوجائے، تاکہ ہم پوائنٹ اسکورنگ کرسکیں۔

Watch Live Public News