سابق صدر کو 27 سال کی سزا سنا دی گئی

سابق صدر کو 27 سال کی سزا سنا دی گئی
کیپشن: سابق صدر کو 27 سال کی سزا سنا دی گئی

ویب ڈیسک: برازیل کے متنازعہ سابق صدر جائر میسیاس بولسونارو کو بالآخر 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ برازیل کی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں جمہوری اداروں پر حملے اور بغاوت کی سازش کے جرم میں سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سپریم فیڈرل کورٹ کے احکامات پر فیڈرل پولیس نے 70 سالہ بولسونارو کو ہفتے کے روز برازیلیا میں جیل منتقل کیا۔ یہ برازیل کی 200 سالہ جمہوری تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ کسی سابق صدر کو اس نوعیت کی سزا دی گئی ہو۔

بولسونارو پر 2022 کے صدارتی انتخابات کے بعد بغاوت کی منصوبہ بندی، فوج کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش، صدارتی محل اور کانگریس پر حملے کی حوصلہ افزائی اور قومی ورثے کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

گزشتہ اگست سے وہ اپنے گھر پر نظر بند تھے، تاہم اپیل کی آخری مدت ختم ہونے کے بعد عدالت نے فوری طور پر سزا پر عملدرآمد کا حکم دیا۔

بولسونارو کے حامی اس فیصلے کو عدالتی انتقام قرار دے رہے ہیں، جب کہ موجودہ صدر کی حکومت اسے جمہوریت کی فتح قرار دے رہی ہے۔

Watch Live Public News