ویب ڈیسک: افغان طالبان کے زیر اقتدارافغانستان میں شہری استحصال شدید انسانی المیہ کی المناک مثال بن گیا۔ افغان طالبان حکومت کی نااہلی سےافغان عوام ، غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔
افغان میڈیا "آمو ٹی وی " کے مطابق افغانستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بہت سے خاندان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ افغانستان میں سردیوں میں بچے غیر موزوں کپڑوں کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ افغانستان میں وسیع پیمانے پر غربت شہریوں کی مصیبت کو مزید بڑھا رہی ہے۔
افغان شہریوں کے مطابق ہم بھوکے ،پیاسے ہیں ، بچوں کے پاس پہننے کیلئے جوتے اور گرم جیکٹ تک نہیں ہے۔ ہم اپنے بچوں کو سخت سردی سے محفوظ نہیں رکھ پا رہے۔ یہ صورتحال افغانستان کے وسیع انسانی بحران کی جھلک پیش کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال 20ملین افغان شہری شدید مشکلات کے باعث انسانی امداد کے محتاج ہیں۔ افغان شہریوں کو تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کی محرومی طالبان کی بدعنوانی کی دلیل ہے۔