ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت کیا ہوگی؟
کیپشن: ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت کیا ہوگی؟

ویب ڈیسک: ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ایک سال سے بھی کم عرصے میں متعارف کرایا جا سکتا ہے، جس میں دیگر فولڈ ایبل فونز سے مختلف خصوصیات ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپل کا یہ فولڈ ایبل آئی فون کریز لیس ڈیزائن سے لیس ہوگا، یعنی اس میں کوئی سلوٹ یا جھری نہیں ہوگی، جو کہ دیگر فولڈ ایبل فونز کی سب سے بڑی خامی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ڈیوائس تجرباتی مرحلے سے نکل کر پری ماس پروڈکشن موڈ میں داخل ہو چکی ہے۔

یہ فون ستمبر 2026 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، اور اس کی قیمت تقریباً 2400 ڈالرز سے شروع ہو سکتی ہے، جس کی بڑی وجہ اس کا کریز لیس ڈیزائن اور مہنگی سیال دھاتی ٹیکنالوجی ہے جو اس میں استعمال کی جائے گی۔

فولڈ ایبل آئی فون کی اندرونی اسکرین سام سنگ ڈسپلے سے لیس ہوگی، جبکہ اس کا پینل اسٹرکچر اور دیگر اہم اجزاء ایپل کے خود کے ڈیزائن کردہ ہوں گے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایپل اگلے سال آئی فون 20 کے بجائے آئی فون ایئر اور پرو ماڈلز کے ساتھ فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے گا۔

Watch Live Public News