10 لاکھ روپے نقد انعام جیتنے کا سنہری موقع! بڑے مقابلے کا اعلان ہوگیا

10 لاکھ روپے نقد انعام جیتنے کا سنہری موقع! بڑے مقابلے کا اعلان ہوگیا
کیپشن: 10 لاکھ روپے نقد انعام جیتنے کا سنہری موقع! بڑے مقابلے کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے بڑے زرعی مقابلے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "سونا اگلتا پنجاب" وژن کے تحت محکمہ زراعت نے گندم کی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے صوبے بھر میں ایک زبردست مقابلے کا آغاز کیا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کو بہتر انعامات فراہم کرنا ہے۔ جیتنے والے کسانوں کے لیے کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹرز رکھے گئے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اہلیت کا معیار:

پانچ یا زائد ایکڑ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالکان (مرد و خواتین) حصہ لے سکتے ہیں۔
 آبپاش علاقوں میں 15 ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 12 ایکڑ پر مسلسل گندم کاشت کی ہو۔
 منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کیا ہو۔
درخواستوں کی تصدیق متعلقہ کمیٹی سے کرانا ضروری ہے۔

انعامات کی تفصیل:

صوبائی سطح:

 اول: 85 ہارس پاور ٹریکٹر
دوئم: 75 ہارس پاور ٹریکٹر
 سوئم: 60 ہارس پاور ٹریکٹر

ضلعی سطح:

 اول: 10 لاکھ روپے نقد انعام
 دوئم: 8 لاکھ روپے نقد انعام
سوئم: 5 لاکھ روپے نقد انعام

شرائط و ضوابط:

 درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ [www.agripunjab.gov.pk](http://www.agripunjab.gov.pk) سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں یا متعلقہ دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
 درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کرائی جائیں گی۔
 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ان کے اہل خانہ، گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین اور محکمہ مال و محکمہ زراعت کے ملازمین اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے۔
 مزید معلومات کے لیے زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News