اب صارفین چیٹ جی پی ٹی وائس موڈ کو کسی چیٹ کے اندر بھی استعمال کرسکیں گے

اب صارفین چیٹ جی پی ٹی وائس موڈ کو کسی چیٹ کے اندر بھی استعمال کرسکیں گے

(ویب ڈیسک )اگر آپ اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں، تو چیٹ جی پی ٹی کی تازہ ترین تبدیلی نے آپ کے لیے اسے پہلے سے بھی زیادہ آسان بنا دیتی ہے۔ اب آپ موجودہ   چیٹ چھوڑے بغیر  وایس چہٹ لر سکتے ہیں ۔

اس سے پہلے، ChatGPT کا وائس موڈ آپ کو ایک دائرے کی شکل والے آئیکون کے ذریعے علیحدہ انٹرفیس میں لے جاتا تھا۔ گفتگو کے دوران آپ ٹرانسکرپٹس نہیں دیکھ سکتے تھے، اور صرف چند بٹن موجود ہوتے تھے جن سے آپ مائیکروفون بند کر سکتے تھے، چیٹ ختم کر سکتے تھے یا بات کو روک سکتے تھے۔

نئے اپ ڈیٹ میں اسسٹنٹ کو اسی گفتگو والے انٹرفیس میں شامل کر دیا گیا ہے جسے آپ پہلے سے استعمال کرتے آ رہے ہیں، جس سے آپ آواز اور ٹیکسٹ پرامپٹس کے درمیان بے جھجھک سوئچ کر سکتے ہیں۔ آپ کو چیٹ جی پی ٹی کی بات کا لائیو ٹرانسکرپٹ بھی ملے گا۔

کوئی بھی ملٹی میڈیا مشورے—جیسے نقشے، تصاویر یا لنکس—اب ٹرانسکرپٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اگر آپ پچھلی معلومات دوبارہ دیکھنا چاہیں تو آپ آسانی سے اوپر سکرول کر سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی میں وائس موڈ کو  ایکٹیویٹ کرنے کے لیے، ٹیکسٹ پرامپٹ باکس کے دائیں جانب موجود ویوفارم آئیکون پر ٹیپ کریں۔ جب وائس موڈ شروع ہوتا ہے تو بٹن نیلا ہو جاتا ہے اور آپ چیٹ جی پی ٹی کو اپنا تعارف کراتے ہوئے سنتے ہیں۔

اس تبدیلی کا مقصد وائس موڈ کے ساتھ گفتگو کو زیادہ قدرتی اور آسان بنانا ہے۔ البتہ گفتگو کو بند کرنے کے لیے اب بھی آپ کو اختتامی(End) بٹن دبانا ہوگا۔

یہ نیا ڈیزائن اینڈرائیڈ،آئی او ایس ، ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژنز کے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے طور پر جاری کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ کو یہ تبدیلیاں پسند نہیں آتیں، تو اوپن اے آئی ( OpenAI) نے اس کا حل بھی بتادیا ہے۔ آپ چیٹ جی پی ٹی کی سیٹنگز میں جائیں، وائس موڈ تلاش کریں اور "Separate mode" کے نام سے موجود آپشن کو آن کر دیں۔ اس کے بعد انٹرفیس پچھلے ڈیزائن پر واپس آ جائے گا۔

Watch Live Public News