پیٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے 9 روپے تک اضافہ متوقع

پیٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے 9 روپے تک اضافہ متوقع
اسلام آباد: عوام مہنگائی کے ایک بڑے جھٹکے کیلئے ہو جاہیں تیار ، اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیڑول کی قیمت میں 8 روپے روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے. ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے, مٹی کا بھی 7 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا, لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے. اوگرا ذرائع کے مطاقب اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کریگا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔