کارساز حادثہ کیس میں بڑی پیشرفت،متاثرہ خاندان نےنتاشا کو معاف کردیا

کارساز حادثہ کیس میں بڑی پیشرفت،متاثرہ خاندان نےنتاشا کو معاف کردیا
کیپشن: کارساز حادثہ کیس میں بڑی پیشرفت،متاثرہ خاندان نےنتاشا کو معاف کردیا

ویب ڈیسک: سانحہ کارساز حادثہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرین کے اہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا دیاجس میں کہا گیا کہ ہم اللہ کی رضا کے لئے نتاشا کو معاف کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ میں کارساز حادثہ کیس میں دوران سماعت مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت متاثرین کےاہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا دیا جس میں اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کرنے کا ذکر ہے۔

متاثرہ خاندان اورزخمی کےاہلخانہ بھی عدالت موجود تھے۔ آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News