روس کا نئے جوہری کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

روس کا نئے جوہری کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: روس کا نئے جوہری کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے روسی صدر پیوٹن کو بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے جوہری کروز میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں موجود رہا۔

انہوں نے کہا کہ میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس پروگرام کو شکست دے کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ روسی صدر کو یہ بریفنگ روسی جوائنٹ گروپ آف فورسز کے کمانڈ سینٹر کے دورے کے موقع پر دی گئی۔

اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے اور اس وقت دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم جوہری کروز میزائل کے تجربات مکمل ہوچکے ہیں، اب میزائلوں کی تعیناتی سے قبل آخری مرحلے پر کام شروع کردیا جائے۔

واضح رہے کہ بوریویسٹنگ میزائل روس کے ہتھیاروں کے اس جدید پروگرام کا حصہ ہے جسے ایس ایس سی ایکس 9 اسکائی فال کہا جاتا ہے۔

Watch Live Public News