ویب ڈیسک: پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بالآخر سردیوں کے لیے نیا اور آفیشل ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے، جو کہ 27 اکتوبر 2025 سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پیر سے پنجاب میں سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھیلیں گے اور سکولوں میں چھٹی ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔

طلباء کے لیے (Single Shift):
پیر تا جمعرات: صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 تک
جمعہ: صبح 8:45 سے 12:30 تک
اساتذہ کے لیے:
پیر تا جمعرات: صبح 8:30 سے 2:00 بجے تک
جمعہ: 8:30 سے 12:30 بجے تک
ڈبل شفٹ سکولز کے لیے:
صبح شفٹ: 8:45 AM سے 1:30 PM
دوپہر / ایوننگ شفٹ: 1:00 PM سے 4:00 PM
جمعہ کو ایوننگ شفٹ: 2:00 PM سے 4:00 PM
ہفتہ کی چھٹی برقرار:
Alternate Saturday ہوگا — ایک ہفتہ چھٹی، ایک ہفتہ اسکول
ہفتہ کے دن اسکول کا وقت: 9:00 AM سے 12:00 Noon