ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ متوقع، ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوری میں ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے جنوری کے آخر میں پاکستان پہنچے گی۔ یہ سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) جلد ہی سیریز کا باضابطہ شیڈول اور میچوں کے مقامات کا اعلان کرے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم تیاری ثابت ہوگی، جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔