ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، بابراعظم اسکواڈ میں شامل

ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، بابراعظم اسکواڈ میں شامل

ویب ڈیسک:وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک حیسن کی پریس کانفرنس ، بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، بابراعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک حیسن کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ بابراعظم شاندار واپسی کریں گے، ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کریں گے۔

محمدحارث کو کافی مواقع دیے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا، محمدحارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، عثمان خان اسپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتےہیں۔

عثمان خان کو   ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے، ایشیاءکپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی، ایشیاءکپ کا فائنل کافی بڑا دن تھا۔

  مائیک حیسن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، جو اسکواڈ کا حصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے ، صوفیان مقیم  کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا ہے۔ 

عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے، ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز، ٹرائی سیریز کے زریعے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے۔

فخرزمان کے بارے بات کرتے ہوئے ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں، فخرزمان کو فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑےگا، فخرزمان سے میں نے بات بھی کی تھی۔ 

Watch Live Public News