ویورشپ میں وزیراعظم عمران خان سب سے آگے

ویورشپ میں وزیراعظم عمران خان سب سے آگے
پبلک نیوز: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماوں کی تقاریر۔ وزیراعظم عمران خان کا ایک اور اعزاز۔ مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ دیکھے اور سنے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ویوورشپ میں بڑے بڑے عالمی رہنماوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اقوام متحدہ کے آفیشل چینل پر عمران خان کی تقریر کو سب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ امریکی صدر جوبائڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ویورشپ میں پیچھے ہیں۔ چین، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے سربراہان بھی پیچھے ہیں۔ جرمنی، فرانس، روس، ملائشیاء، اور آسٹریلیا کے سربراہان کی وویورشپ بھی کم ہے۔ عمران خان یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر 326 ہزار سے زائد ویوز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی1 لاکھ 77 ہزار ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پررہا۔ امریکی صدر جوبائیڈن 69 ہزار ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ چینی صدر 62 ہزار کے ساتھ چوتھے اور برطانوی وزیر اعظم 47 ہزار کےساتھ 5ویں نمبر پر رہے۔ ایرانی صدر کا 45 ہزار ویوز کے ساتھ چھٹا، ترک صدر کی 27 ہزار کے ساتھ 7ویں پوزیشن۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو 9 اور سعودی کنگ کو 8 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔