محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا
کیپشن: محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، کراچی میں مغرب کی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

Watch Live Public News