وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
کیپشن: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق پُرجوش اور دوستانہ ملاقات میں وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی بھرپور تعریف کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمٹ دنیا بھر میں تنازعات ختم کرنے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ، بہادرانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا۔ صدرٹرمپ کے کردار سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ہوا۔ وزیراعظم نے غزہ جنگ کے فوری خاتمے کےلئے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے غزہ، مغربی کنارے سمیت مشرق وسطی میں امن کی بحالی پر مسلم رہنماؤں کو مدعو کرنے پرٹرمپ کو سراہا۔

وزیراعظم نے رواں سال کے آغاز میں پاک امریکہ تجارتی معاہدے پرصدرٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ 

شہبازشریف نے مزید کہ اکہ امید ہے صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاک امریکہ مضبوط تعلقات دونوں اقوام کے لئے یکساں فائدہ مند ہوں گے۔

وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کے تعاون پر بھی بات کی۔ وزیراعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی صدر ٹرمپ کی جانب سے عوامی توثیق پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی بھی دعوت دی۔

Watch Live Public News