مائیکروسافٹ   کی جانب سے اسرائیلی فوج پر بڑی پابندی لگا دی گئی

مائیکروسافٹ   کی جانب سے اسرائیلی فوج پر بڑی پابندی لگا دی گئی

(ویب ڈیسک ) مائیکروسافٹ نے فلسطینی شہریوں کی نگرانی  کیلئے  استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کو اپنی کلاؤڈ سروسز سے بلاک کردیا ۔اسرائیلی فوج اس  کو استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کر رہی تھی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوجی خفیہ یونٹ نے کمپنی کی اے آئی اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کرکے شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ   مائیکروسافٹ کے صدر اور نائب چیئر بریڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کی خفیہ یونٹ کی سرگرمیوں کے انکشاف کے بعد کیا گیا ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ  اسرائیلی فوجی یونٹ 8200 نے مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ سروس کو استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون کال ریکارڈز کا ڈیٹا ہتھیایا۔ اسرائیل  اس ٹیکنالوجی سے فلسطینیوں کی لوکیشن اور مختلف معلومات حاصل کر کے انہیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال میں لاتا ہے۔

Watch Live Public News