ابوظہبی کا گولڈن ویزا حاصل کرنا آسان ہوگیا، بڑی خوشخبری

 ابوظہبی کا گولڈن ویزا حاصل کرنا آسان ہوگیا، بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک: ابوظہبی میں گولڈن ویزا کے لیے نیا سہولت مرکز قائم کردیا گیا، ویزا اور پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی VFS Global نے ابوظہبی کے WTC مال میں ایک خصوصی "ون اسٹاپ" سنٹر کھول دیا ہے۔ اس مرکز کے ذریعے رہائشی ویزے کی تمام کارروائیاں ایک ہی جگہ پر آسان اور تیز طریقے سے کی جائیں گی۔

یہ نیا مرکز گولڈن ویزا کے تمام مراحل میں مدد فراہم کرے گا، جن میں اہلیت کی جانچ (Eligibility Check)، دستاویزات تیار کرنے میں رہنمائی، میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کی بکنگ، اماراتی آئی ڈی (Emirates ID) کے لیے درخواست دینا، شامل ہے۔

گولڈن ویزا کیا ہے؟
یہ ایک 10 سالہ طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکی شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں بغیر کسی مقامی اسپانسر کے رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ابوظہبی کا گولڈن ویزا کئی کیٹیگریز کے افراد کے لیے دستیاب ہے، جن میں ریئل اسٹیٹ انویسٹرز( اگر کسی کے پاس کم از کم 20 لاکھ درہم (Dh2 million) مالیت کی پراپرٹی ہے)۔

اعلیٰ تنخواہ لینے والے پروفیشنلز( ماہانہ کم از کم 30 ہزار درہم تنخواہ حاصل کرنے والے افراد)، پبلک انویسٹمنٹ ہولڈرز (وہ سرمایہ کار جن کے پاس کم از کم 20 لاکھ درہم کی عوامی سرمایہ کاری ہو)۔

بزنس اونرز( جن کے پاس کم از کم 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری یا سالانہ 2.5 لاکھ درہم (Dh250,000) ٹیکس ادائیگی ہو)۔ انٹرپرینیورز (Entrepreneurs) (اسٹارٹ اپ کی منظوری یا کم از کم 10 لاکھ درہم سالانہ ریونیو رکھنے والے کاروباری افراد۔


ابوظہبی کا گولڈن ویزا پروگرام دراصل زیادہ طویل مدت کے لیے ہنرمند افراد، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو امارات میں لانے اور معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اپلائی کا طریقہ

خواہشمند افراد  یا تو آن لائن (ریموٹ اپلیکیشن) کے ذریعے یا پھر براہ راست VFS گولڈن ویزا سنٹر، WTC مال ابوظبی جا کر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ 

تجزیہ نگاروں کاکہنا تھا کہ ابوظہبی کے اس اقدام کے بعد توقع ہے کہ مزید سرمایہ کار اور پروفیشنلز امارات میں مستقل رہائش اختیار کریں گے، جس سے ملک کی معیشت اور بزنس ماحول مزید بہتر ہو نے کا امکان ہے۔

 

Watch Live Public News