بھارتی کپتان سوریا کمارکو سیاسی بیان دینا مہنگا پڑگیا

بھارتی کپتان سوریا کمارکو سیاسی بیان دینا مہنگا پڑگیا

(ویب ڈیسک )کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق  بھارتی کپتان سوریا کمار پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار کو سیاسی بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق   سوریا کمار کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ  کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار  دے دیا گیا۔آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سوریا کمار کی درخواست مسترد کر دی. سوریا کمار پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارت نے سوریا کمار کو جرمانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف آئی سی سی سے شکایت کی تھی۔پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔

Watch Live Public News