ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کا ٹیلنٹ پول اتنا وسیع ہے کہ بیک وقت دو سے تین بین الاقوامی معیار کی ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں میدان میں اتاری جا سکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بھارت کی کامیابی کا سہرا مضبوط ڈومیسٹک کرکٹ نظام اور انڈین پریمیئر لیگ کو دیا، جہاں ہر سال نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ ٹیم کو بھارت کی بہترین T20 ٹیم قرار دیا اور کہا کہ ٹیلنٹ کی مسلسل فراہمی ٹیم کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2024 میں کپتان بننے کے بعد بھارتی ٹیم نے 52 میں سے 42 میچ جیتے، جو ٹیم کی مضبوطی اور مشترکہ حکمت عملی کا ثبوت ہے۔