ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر سوریا کمار یادیو نے خاموشی توڑ دی

ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر سوریا کمار یادیو نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر سوریا کمار یادیو نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: بھارتی ٹی20 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان سوریا کمار یادیو نے ورلڈ کپ جیتنے کے فوراً بعد قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے اور کپتانی ختم ہونے پر پہلی بار ردعمل دے دیا۔

سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے سوریا کمار کو نظر انداز کرتے ہوئے شریاس آئر کو نیا کپتان مقرر کیا۔ سوریا کمار کو ٹیم سے باہر کیے جانے کی ایک بڑی وجہ گزشتہ دو سال کے دوران ان کی بیٹنگ فارم کو قرار دیا گیا۔

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار نے کہا کہ ٹیم میں اپنا نام نہ دیکھ کر وہ مسکرائے، کیونکہ وہ دباؤ کی صورتحال میں بھی خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ وہ مزید دو سال بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے، تاہم سلیکٹرز نے اگر مستقبل کے لیے بہتر فیصلہ سمجھ کر تبدیلی کی ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

سوریا کمار نے کہا کہ بطور کپتان انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی اور ان کی قیادت میں بھارت کوئی سیریز نہیں ہارا، تاہم سلیکٹرز کا فیصلہ قبول کرنا ان کے لیے زیادہ اہم ہے۔

Watch Live Public News