(ویب ڈیسک ) ہر بھارتی وار کی طرح پلانٹڈ صحافی نے بھی بھارتی شرمندگی میں اضافہ کیا ، وزیر اعظم نے ایک ہی وار میں گودی میڈیا کے تمام جہاز گرا دیئے۔
بھارتی صحافی نے طنزیہ انداز میں سوال کیا “پاکستان دہشت گردی کب ختم کرے گا” اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کو دوٹوک جواب گیا کہ پاکستان دہشتگردی ختم کر رہا ہے، جو بھارت نے مسلط کی۔
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں بھارت کو شرمندگی۔ وزیر اعظم کے جواب پر قہقہے لگ گئے ۔
اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوئی تھی۔
بھارتی عوام کا حکومت سے سوال ہے کہ جب پاکستان سفارتی جھنڈے گاڑ رہا ہے ، تو اس وقت مودی کہاں ہیں ؟؟،کیا مودی آپریشن سندور کی شرمندگی چھپانے اقوام متحدہ خطاب کے لئے نہیں گئے ؟؟۔