برطانیہ میں کام کرنے کیلئے نئی ڈیجیٹل آئی ڈی کو لازمی قرار دے دیا گیا

برطانیہ میں کام کرنے کیلئے نئی ڈیجیٹل آئی ڈی کو لازمی قرار دے دیا گیا

(ویب ڈیسک ) برطانیہ میں کام کرنے کیلئے نئی ڈیجیٹل آئی ڈی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ڈیجیٹل آئی ڈی اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی سے برطانیہ میں قیام اور کام کرنے کے حق کو چیک کیا جاسکے گا، کسی بھی نوکری کے آغاز کے وقت ڈیجیٹل آئی ڈی دکھانا لازمی ہوگی۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ   ڈیجیٹل آئی ڈی ہر وقت ساتھ رکھنا ضروری نہیں  بلکہ یہ لوگوں کے فون میں کنٹیکٹ لیس کارڈ کی طرح کام کرے گی۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہریوں اور قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی مفت ہوگی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں عام شہریوں کے لیے دوسری جنگِ عظیم کے فوراً بعد سے شناختی کارڈ لازمی نہیں رہے، اور یہ معاملہ طویل عرصے سے متنازع رہا ہے۔  

سول رائٹس کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فرد کی آزادی پر حملہ ہے اور لوگوں کی ذاتی معلومات کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

سابق وزیرِاعظم ٹونی بلیئر نے تقریباً 2 دہائیاں قبل دہشت گردی اور دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے بایومیٹرک شناختی کارڈ متعارف کروانے کی کوشش کی تھی، تاہم عوام اور پارلیمنٹ کی شدید مخالفت کے بعد یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا۔

Watch Live Public News