یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ،27 پاکستانی جہاز پر موجود

یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ،27 پاکستانی جہاز پر موجود

(ویب ڈیسک ) جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا۔ متاثرہ پاکستانیوں کے  لواحقین  نے مدد کی اپیل کی ہے۔

یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔جہازمیں 27پاکستانی موجود ہیں ۔ ڈرون حملے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی،عملہ کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات نہیں ۔ عملے کو وقتی طور پر نکالا  پھر زبردستی واپس جہاز میں بھیج دیا گیا۔

واقعہ یمن کی راس العیسی  بندرگاہ پر پیش آیا۔ جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا۔

عملے کے اراکین کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملہ کو جہاز کے ایک کمرے میں یرغمال بنا لیا گیا  ہے۔

دوسری جانب  متاثرہ پاکستانیوں کے  لواحقین  نے حکومت سے  مدد کی اپیل کی ہے۔

Watch Live Public News