ایشیا کپ کا سنسنی خیز مقابلہ، بھارتی ٹیم نے ’سپراوور‘ میں سری لنکا کو ہرا دیا

ایشیا کپ کا سنسنی خیز مقابلہ، بھارتی ٹیم نے ’سپراوور‘ میں سری لنکا کو ہرا دیا

ویب ڈیسک:ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا، سری لنکا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، سنسنی خیز میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سری لنکا کی ٹیم سپراوور میں 2 رنز بنا پائی۔

ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء کے مجموعی طور پر 18 ویں اور سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز کا ہدف دیا لیکن سری لنکن ٹیم 20 اوور زمیں 202 رنز بنانے میں کامیاب رہی ، یوں میچ سپر اوور مرحلے میں داخل ہوا۔

سری لنکا نے سپر اوور میں بھارت کو 3 رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے ایک ہی گیند پر حاصل کرلیا۔ 

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ابھیشک شرما، تلک ورما اور سنجو سیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔

ابھیشیک شرما نے 31 گیندوں پر 61، سنجو سیمسن 23 گیندوں پر 39، سوریا کمار یادیو 12، شبھمن گل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

تلک ورما 34 گیندوں پر 49 اور اکثر پٹیل 15 گیندوں پر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے، سری لنکا کے تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسالانکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے پتھم نسانکا شاندار اننگز کھیلی وہ 58 گیندوں پر 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Watch Live Public News