اسلام آباد( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دوسری جانب وہ لوگ جن سے کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا ٗیہ دو نہیں ، دس پاکستان ہیں ٗشہزاد اکبر جو شہباز شریف کیخلاف کاغذات لہراتا تھا وہ عدالت کیوں پیش نہ کئے ٗمیری وزارت نے بتیس سو ارب روپیہ خرچ کیا تھا ٗعمران نیازی ساری ایجنسیاں لگا لو بتیس پیسے کی کرپشن ثابت کردو ٗہم نے دیانتداری سے اس ملک میں ترقی کے پہیے کو چلایا ۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی کیس میں تمام ضابطوں کو پورا کیا گیا تھاٗ کرتا پور منصوبہ سترہ ارب کا بنا کا کابینہ سے منظوری اب لی جا رہی ہے ٗکیا یہ کھلا تضاد نہیں میں تمام ضابطے مکمل کر کے جیل کاٹ آیا ٗدوسرے جانب ایک منصوبے پر کوئی ضابطہ پورا نہیں ہوا اور کوئی جوابدہ نہیں ٗجنرل عاصم سلیم باجوہ سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ٗہم جیلیں کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ کا جج تک جوابدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی والے بھی اسی موٹر وے سے فائدہ اٹھاتے ہیں ٗہمیں فخر ہے ہم نے پاکستان کے اندھیرے دور کئے تھےٗ عمران نیازی کہتے ہیں ڈھائی سالوں پر فخر ہے ٗآپ نے ڈھائی سال میں پاکستانی کی ترقی کا سب سے بڑا کریش کیا ٗآپ کے دور میں سب سے بڑی مہنگائی ہوئی ہے ٗیقیناً آپ کی کارکردگی تاریخی ہے لیکن یہ بربادی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کہتے ہیں پنجاب میں وسیم اکرم پلس دیا ہے ٗپنجاب میں پوری انتظامیہ دونوں ہاتھوں سے مال بنانے میں لگی ہے ٗآج ایک عام آدمی مکان کی فرد تک لینے کیلئے رشوت دینے پر مجبور ہے ٗخود پی ٹی آئی کے ممبر کہتے ہیں پنجاب میں ایسا حال پہلے نہیں دیکھا ٗحالت یہ ہے کہ ماسک پہنانے کیلئے بھی آپ کو فوج کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کہاں ہے سول انتظامیہ ؟ ہمارے دور میں یہی سول ادارے کام کرتے تھے ٗآپ نے افسران پر جھوٹے مقدمے بنابنا کر سول سروس کا مورال ختم کر دیا ٗہم نے جن نااہل لوگوں کو سائیڈ پر کیا آپ نے انہیں کلیدی عہدے دیئے ٗنیب کے ذریعے آپ نے ماحول تباہ کر دیا اب پیسہ یہاں سے بھاگ رہا ہے ٗآپ واپس جائیں شوکت خانم کو آپ کی ضرورت ہے۔