کیا آپ جانتے ہیں فرح خان کے پاس کتنی لگژری گاڑیاں ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں فرح خان کے پاس کتنی لگژری گاڑیاں ہیں؟
لاہور ( ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں بڑی کرپشن کے حوالے سے متعدد بار فرح خان کا نام سامنے آیا. اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فرح اور ان کے خاوند کے پاس بہت سی لگژری گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ ٰبی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان اور ان کے خاوند احسن جمیل گجر کے پاس 2 انتہائی ترین مہنگی پورشے سمیت انیس گاڑیاں ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح خان کے نام پر بارہ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پر بھی سات گاڑیاں ہیں۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فرح خان نے مہنگی ترین گاڑی پورشے بوکسٹر ایس 2013ء جبکہ پورشے کیین 2015ء میں خریدی، جس پر 11 لاکھ 80 ہزار روپے رجسٹڑیشن فیس وصول کی گئی۔ فرح خان نے 2019ء میں بھی ایک پورشے کی بکنگ کیلئے تین کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کئے تھے تاہم رقم لینے کے بعد ڈیلر کے ملک سے باہر جانے کی وجہ سے گاڑی ڈیلیور نہیں کی گئی۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق فرح خان نے 12 میں سے 6 ہیچ بیک گاڑیاں 2018ء سے 2022ء کے دوران خریدیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سینیٹ کے کورننگ امیدوار کے طور پر 2021ء میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق فرح خان کی دولت میں عمران خان حکومت کے دوران چار گنا اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔