ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اثر اب برطانیہ تک پہنچ چکا ہے، جہاں بھارتی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ اس کے جواب میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے بھی بھرپور مظاہرہ کیا اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہو کر بھارتی آبی جارحیت، کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور خطے میں بھارت کے دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کے ذریعے یکجہتی کا پیغام دیا اور اپنے اتحاد کو مضبوطی سے پیش کیا۔
پاکستانی اور کشمیری مظاہرین نے جو لندن، لوٹن اور دیگر علاقوں سے آئے تھے، بھارتی جارحیت کے جواب میں "Tea is Fantastic" جیسے نعرے لگائے، اور بھارتی مظاہرین کو نندن کی یاد دلاتے ہوئے جواب دیا۔
یاد رہے کہ بھارتی کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ایک ڈرامے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن لندن پولیس نے بروقت مداخلت کی اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔