معروف اداکارہ کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: معروف اداکارہ کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں روایتی لباس لہنگے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حنا آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہیں پرجوش انداز میں بلے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور چھکا لگانے کی کوشش میں اداکارہ حنا آخرکار آؤٹ ہو جاتی ہیں۔اس ویڈیو کو ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کے لہنگے میں کرکٹ کے نرالے انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ انڈیا پاکستان جنگ کے تناظر میں بنائی گئی ہے جہاں حنا یہ پیغام دے رہی ہیں کہ ایک جانب بھارت پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے اور دوسری جانب پاکستانی مزے سے زندگی انجوائے کررہے ہیں۔

تاہم حنا کی یہ ویڈیو مداحوں کے دل چرانے میں کامیاب ہوگئی اور ایک صارف نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کسی شہزادی کی طرح لگ رہی ہیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بھارت کو میم میں جواب دینے کا آپ کا یہ طریقہ بہت مزاحیہ تھا۔ 

ایک اور صارف نے اداکارہ کیلئے اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ لہنگے میں کرکٹ نہیں کھیلیں آپ کو لگ بھی سکتی ہے۔

Watch Live Public News