شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، 54 خوارج واصلِ جہنم

شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، 54 خوارج واصلِ جہنم

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے خوارج کی بڑی دراندازی ناکام بنا دی گئی، 25 اور 26 اپریل کی راتوں کو خوارج کی نقل و حرکت سکیورٹی فورسز نے بروقت شناخت کی، سکیورٹی فورسز کی مہارت سے فائرنگ میں 54 خوارج واصلِ جہنم۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوئے، خوارج کا یہ گروپ غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان میں دہشتگردی کے منصوبے پر تھا، بھارت کی بے بنیاد الزامات کی مہم کے دوران خوارج کی دراندازی معنی خیز ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے بھی دشمن کی اس حکمت عملی کی نشاندہی کی ہے، دشمن کا مقصد پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے، سکیورٹی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بڑا سانحہ ٹل گیا، دہشتگردی کے خلاف مہم میں ایک کارروائی میں سب سے زیادہ خوارج مارنے کا ریکارڈ ہے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے دفاع اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہیں، خوارج اور ان کے سرپرستوں کو شکست دینا ہماری اجتماعی کامیابی ہے۔ 

Watch Live Public News