مارے جانیوالےخوارج کو بیرونی آقاؤں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا تھا: محسن نقوی

مارے جانیوالےخوارج کو بیرونی آقاؤں نے دہشتگردی کیلئے پاکستان بھیجا تھا: محسن نقوی

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میں افغانستان سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز نے 54 خوارج کو بھون کر ڈالا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا آج ہمارے  اور سکیورٹی فورسز کےلیے بڑا دن ہے، سکیورٹی فورسز نے  خوارج کو 3طرف سے گھیر کر نشانہ بنایا۔

وقافی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی آپریشن میں ہلاک دہشت  گردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، خوارج کو بیرونی آقاؤں نے دہشت گردی کےلیے  پاکستان بھیجا تھا،قومی سلامتی کمیٹی میں یہ بات ہوئی تھی کہ ہماری توجہ ہٹانے کی کوشش جائے گی،بھارت جو بھی قدم اٹھا رہا ہے، پکڑا جاتا ہے, پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو بندوبست کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے دہشت گردوں کو فنڈز کون دے رہا ہے، مختلف شہروں سے اب تک8 بارودی سرنگیں پکڑی جا چکی ہیں، دوبارہ کسی نے  پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسی طرح ماریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان کےخلاف سازش کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،کوئی بھی واقعہ ہو انڈیا کو پتہ چلے گا  جواب کیسے ملتا ہے۔

Watch Live Public News