ویب ڈیسک:پہلگام فالس فلیگ/ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار، مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیرکی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہا ’جیسے آپکے دل میں ہندوستان ہے ویسے کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے، یہ سچ ہے۔
ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں،پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں، کشمیری مسلمان خاتون کی بات سن کر بھارتی ہندو بول پڑا کہ یہ سوچ کی لڑائی ہے۔
مذہبی سکالر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کی خاتون نے ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی اساس ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، ایسے میں سکھوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ پاکستان کے ساتھ جنگ کرتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ نہیں۔