ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے بارے گزشتہ سال سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ وہ بھارت چھوڑ کر بیرون ملک شفٹ ہورہے ہیں، یہ افواہیں اب حقیقت میں بدل چکی ہیں کیونکہ وہ لندن منتقل ہورہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر نینے نے کہا کہ انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں وہ اپنی کامیابی کا سکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے۔

ڈاکٹر نینے کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے ان کے مداح آجاتے ہیں، اگرچہ اس میں کوئی حرج نہیں مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ایک عام اور پُرسکون ماحول میں پروان چڑھائیں، اس لیے انہوں نے لندن جیسے شہر کو منتخب کیا ہے۔

Watch Live Public News