پاک بھارت کشیدگی، فواد چودھری اور گلوکار عدنان سمیع میں سخت جملوں کا تبادلہ

پاک بھارت کشیدگی، فواد چودھری اور گلوکار عدنان سمیع میں سخت جملوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک:  سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  اور بھارتی گلوکار عدنان سمی کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کی بحث شدت اختیار کر گئی ۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دونوں کی جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ جاری ہے، عدنان سمیع پیدائشاً پاکستانی تھے، ان کا تعلق پشاور سے ہے۔

 2015 میں انہوں نے بھارت میں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی،  1 جنوری 2016 کو بھارتی حکومت نے انہیں بھارتی شہریت دے دی تھی،  انہوں نے اپنی پاکستانی شہریت باقاعدہ طور پر ترک کر دی تھی۔

فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوۓ   گلوکار عدنان سمی کا ذکر کیا گیا ، گلوکار عدنان سمی فواد چوہدری کی تنقید پر بھڑک گئے۔ 

عدنان سمیع اور فواد چوہدری کے درمیان سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ اُس وقت شروع ہوا جب فواد چوہدری نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ ’کیا بھارتی شہریت اختیار کرنے والے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع کو بھی بھارت سے نکالا جائے گا یا نہیں؟

یہ خبر ایک بھارتی صحافی نے ’ایکس‘ پر شیئر کی تو فواد چوہدری نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ’تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا۔

اس پر عدنان سمیع نے فوری جواب دیتے ہوئے تلخ کالمی شروع کردی اور فواد چوہدری کو ’جاہل‘ اور ’احمق‘ قرار دے دیا۔

اپنی پوسٹ میں عدنان سمیع نے لکھا کہ ’کون اِس جاہل احمق کو بتائے گا کہ میں 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کرچکا ہوں؟‘

دونوں کے درمیان لفظی جنگ یہیں پر ختم نہیں ہوئی، فواد چوہدری نے ایک اور پوسٹ میں عدنان سمیع کو ’لاہوری‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا اپنا لاہوری عدنان سمیع! ایسا لگ رہا ہے کہ غبارے میں سے ہوا نکل گئی ہو، جلد صحتیاب ہوجاؤ‘

فواد چوہدری کی اس پوسٹ پر عدنان سمیع مزید بھڑک اٹھے، انہوں نے مزید سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ ’تمہیں یہ بھی ٹھیک سے نہیں معلوم، میرا تعلق پشاور سے ہے، لاہور سے نہیں‘۔

Watch Live Public News