پہلگام حملہ، بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سمرنجیت سنگھ مان

پہلگام حملہ، بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سمرنجیت سنگھ مان

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے سوالات اٹھنے لگے ہیں، بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔

سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے سوال اٹھایا کہ بھارتی ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں؟ بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں۔

سمرنجیت سنگھ مان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اور بھارتی ایجنسیوں کی ناکامی پر شرمندگی ہوئی ، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگارہے ہیں، جب تک ٹھوس شواہد نہیں ملے جاتے حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر پارلیمنٹ کے انتخابات دوبارہ کروانے چاہیے تاکہ نئی سرکار آئے اور اس معاملے کی تحقیقات کرے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پہلگام حملے کی کھوج لگانے میں ناکام کیوں ہوگئیں؟

سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے کینیڈا میں 3 سکھ قتل کروا دیے، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی پارلیمنٹ میں کہا تھا ان کو بھارت نے مروایا ہے۔

سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی، بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی۔

سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کریں، بھارتی صدر ملک میں نئے انتخابات، پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔

Watch Live Public News