پی ایس ایل سیزن 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 65 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل سیزن 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 65 رنز سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا، پشاور زلمی کی ٹیم 15.2 اووز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب فہیم اشرف کی گیند پر کوشل مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 5 رنز بنائے، جبکہ کپتان بابراعظم 12 رنز بناکر محمد عامر گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، ٹام کوہلز کیڈمور 5، محمد حارث 17، حسین طلعت 39، اور مچل اوون 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پشاور زلمی کی جانب سے 6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے ایک، فہیم اشرف نے 5، خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل 32، فن ایلن 31، ریلے روسیو 27، کوشل مینڈس 32 اور مارک چمپن 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے ایک، الرازی جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News