کسووال:شادی شدہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کسووال:شادی شدہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک : شادی شدہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ملزمان نے شوہر کے ساتھ بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ سرعام چھیڑ چھاڑ کی اور زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

ہوا کی ایک اور بیٹی کے ساتھ ہراسمنٹ کا واقعہ، ضلع ساہیوال کے شہر کسووال کے نواحی گاؤں چک نمبر 6/14 ایل میں چند روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی لڑکی کو ملزمان کی جانب سے ہراساں کیا گیا جبکہ اُس کے شوہر کو بھی برا، بھلا کہا، واقعہ کی فوٹیج منظرعام پر آچکی ہے۔

وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں، بیوی گھر سے نکل کر بازار جارہے تھے کہ تاک میں بیٹھے گاؤں کے ہی کچھ اوباش لڑکوں نے دونوں کا رستہ روکا، لڑکی کو دوسری طرف جانے کا کہا انکار پر اُس کو بازو پکڑ کے دوسری طرف لے گئے جبکہ شوہر کو سخت جملے کہتے اُس کی اہلیہ کو اپنے ساتھ لے گئے۔

شوہر کا کہنا تھا کہ مقامی تھانے کسووال میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے مگر پولیس کی جانب سےکوئی  ایکشن نہیں لیا گیا، ملزمان بااثر ہونے کی بنا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، شوہر  نے مطالبہ کیا کہ حکام بالا اُس کو اںصاف فراہم دلائیں، اُس کی اہلیہ کو بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Watch Live Public News