پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، 5 کشمیریوں کے گھر تباہ

پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، 5 کشمیریوں کے گھر تباہ

ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے، ان مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑایا گیا۔
تفصیلات کےمطابق  تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے، تباہ ہونے والے گھر عامر نذیر وانی ، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد کے والدین کے تھے۔

 دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا،گزشتہ 3 دن میں 7  کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔

بھارتی فوج کی ناپاک  کارروائی سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو توڑنا اور اجتماعی سزا دینا ہے۔

بھارت کشمیری مسلمانوں کی زمیں ہتھیانے کیلئے  اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر کے اُنہیں بے گھر کر رہا ہے، یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔

مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، کشمیری عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

بھارت کشمیریوں پر ظلم اور ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے،  مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا مودی کی سازش ہے۔

Watch Live Public News