مشہور جاپانی کمپنی کا 'میڈ ان پاکستان' آٹوپارٹس بنانے کا اعلان

مشہور جاپانی کمپنی کا 'میڈ ان پاکستان' آٹوپارٹس بنانے کا اعلان
کیپشن: مشہور جاپانی کمپنی کا 'میڈ ان پاکستان' آٹوپارٹس بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کی آٹو صنعت کے لیے ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ایک کثیر القومی جاپانی کمپنی نے ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ آٹو پارٹس کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

خط کے مطابق آٹو پارٹس کی مقامی تیاری کے جاری بڑے منصوبے میں مزید ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس سے قبل اس منصوبے کے لیے چار ارب دس کروڑ روپے مختص کیے جا چکے تھے، جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر پانچ ارب دس کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ اس سرمایہ کاری کو جدید مشینری، نئے کارخانوں اور دیگر ضروری آلات کی تنصیب پر خرچ کیا جائے گا، تاکہ ملک میں اعلیٰ معیار کے آٹو پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمپنی کے مطابق ایک منصوبہ پہلے ہی زیرِ تکمیل ہے جو 2026 تک مکمل ہو جائے گا، جبکہ ایک نیا منصوبہ 2027 تک پایۂ تکمیل تک پہنچے گا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف درآمدات میں کمی آئے گی اور قیمتی زرِمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ پیشرفت پاکستان کی صنعتی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News