ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ انتہائی سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اختتام کو پہنچ گیا، جس کے ساتھ ہی پلے آف مرحلے کی تصویر بھی واضح ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کے خلاف شاندار اور تاریخی فتح سمیٹتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
اس سے قبل ہونے والے ایک اور اہم مقابلے میں پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان دوسری پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوا، جس میں اسلام آباد نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 17 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی اور مضبوط دعوے دار کے طور پر ابھری ہے۔
???????????? ???????????????? ???????????????????? ???????????????? ????????????????!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 26, 2026
The race to finale has begun. The Qualifier and two Eliminators are the next pit stop of HBL PSL 11 ????#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/lbKaSLseTX
پلے آف شیڈول:
کوالیفائر: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ — نیشنل اسٹیڈیم کراچی (کل)
ایلیمینیٹر 1: حیدرآباد کنگزمین بمقابلہ ملتان سلطانز — 29 اپریل، لاہور
کوالیفائر جیتنے والی ٹیم براہِ راست فائنل میں جگہ بنائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم کے خلاف یکم مئی کو فائنل تک رسائی کے لیے ایک اور موقع ملے گا۔
ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں شائقین کرکٹ ایک شاندار مقابلے سے لطف اندوز ہوں گے۔