ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فزیکل ٹکٹس کل صبح سے منتخب کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
فائنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے سے شروع ہو کر 12 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے، تاکہ شائقین اپنی سہولت کے مطابق نشست حاصل کر سکیں۔
یہ سنسنی خیز مقابلہ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں شاندار اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ میچ کے روز شام ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ سکیورٹی اور دیگر انتظامات میں آسانی ہو سکے۔